ٹرمپ کا خارگ جزیرہ تباہ کرنے کا دعویٰ، لارک پر حملے کے بعد ایران امریکا کشیدگی بڑھ گئی

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اہم توانائی مرکز جزیرہ خارگ کو شدید حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم امریکی حکام نے فوری طور پر اس دعوے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’جزیرہ خارگ کو تباہ کر دیا گیا‘، تاہم رائٹرز کے مطابق ان کے ساتھ شیئر کی گئی دھماکوں کی ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نکلی۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

خارگ جزیرہ جنگ سے قبل ایران کی تیل برآمدات کے قریباً 90 فیصد حصے کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتا تھا، اس لیے اسے نشانہ بنائے جانے سے ایران کی توانائی تجارت اور معیشت پر شدید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ادھر امریکی حکام کے مطابق امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع لارک جزیرے پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کارروائی کو ’محدود اور انتہائی درست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فورسز آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر رہی تھیں، جسے فوری خطرہ قرار دیا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کارروائی میں متعدد فوجی اہلکار اور شہری جاں بحق و زخمی ہوئے اور ایران اس کا جواب دے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق لارک جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں ایران نے اردن میں موجود 2 امریکی فوجی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اردن کی فوج کے مطابق اس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 8 میزائلوں کو روک لیا گیا۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز مکمل طور پر بارودی سرنگوں سے پاک کر دی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

حالیہ جھڑپوں کے باعث آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق ہفتے کے اختتام پر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے نمایاں تجارتی جہازوں کی تعداد کم ہوکر قریباً  5 روزانہ رہ گئی، اگرچہ بعض جہازوں نے اپنی شناختی نظام بند کر رکھے ہیں جس کے باعث اصل تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے اور جنگ سے قبل دنیا کی قریباً پانچویں حصے کی خام تیل کی عالمی ترسیل اسی راستے سے ہوتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

منشیات کے خلاف کارروائی میں امریکی اہلکاروں کی شرکت، میکسیکو میں سابق پراسیکیوٹر پر غداری کا الزام

معروف موسیقار وقار علی کو اسٹیج فور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

مصنوعی ذہانت کی کمپنی کو انسانی مصنف کی تلاش، سالانہ تنخواہ 3 کروڑ 25 لاکھ روپے تک

پاکستان کے نور زمان کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر 4 کریم عبدالغواد کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹرمپ کے انتخابی جلسہ میں شرکا کی مخالفانہ نعرے بازی اور ہاتھا پائی، صدر کو خطاب روکنا پڑا

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟