سانحہ پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت کے بعد وفاقی دارالحکومت میں فائر اور لائف سیفٹی کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر این آئی سی ایل بلڈنگ اور ایف 6 کے بیورلی سینٹر کو سیل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سی ڈی اے کا بڑا ایکشن، 3 اہم عمارتیں سیل
سی ڈی اے کے مطابق این آئی سی ایل بلڈنگ میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سمیت دیگر دفاتر بھی قائم ہیں، فائر سیفٹی کے مطلوبہ نظام کی عدم موجودگی کے باعث عمارت کو سیل کیا گیا ہے۔
Fire safety action begins in Islamabad after PIMS inferno kills 14 children.
Today, NICL Building which also houses Securities and Exchange Commission of Pakistan (SECP) sealed by the Capital Development Authority (CDA> due to lack of proper fire safety system. pic.twitter.com/4zDDsCmy9Q— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) August 31, 2026
اسی طرح اسلام آباد کے ایف 6 سیکٹر سے متصل بلیو ایریا میں واقع بیورلی سینٹر کو بھی ناکافی فائر سیفٹی اقدامات کے باعث سیل کردیا گیا۔
سی ڈی اے کی کارروائی کے بعد شاپنگ سینٹر میں قائم تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور دفاتر بند ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سانحہ پمز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 بچوں کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد میں فائر اور لائف سیفٹی کے حفاظتی معیارات پر عملدرآمد مزید مؤثر بنانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Islamabad’s F 6 Beverly Centre has been sealed by the CDA over insufficient fire safety measures. All businesses, shops and offices operating within the shopping centre have been closed. pic.twitter.com/tJQgiqW7nW
— Ather Kazmi (@2Kazmi) August 31, 2026
سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور فائر سیفٹی سے متعلق مقررہ حفاظتی معیارات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ڈی اے نے گزشتہ روز بھی اہم کارروائیاں کرتے ہوئے شہیدِ ملت سیکریٹریٹ، اسٹیٹ لائف بلڈنگ اور بلیو ایریا میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی عمارتوں کو سیل کردیا تھا۔
سی ڈی اے ان ایکشن
شہید ملت سیکرٹریٹ اسٹیٹ لائف بلڈنگ، بلیو ایریا اسلام آباد میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بلڈنگ کو سیل کر دیا ہےعمارات میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے فائر سیفٹی سے متعلق جاری
کرده آبزرویشنز مقرره مدت کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا pic.twitter.com/x5iWvIJIbk— Fouzia Ali (@fouziazaib) August 30, 2026
سی ڈی اے کے مطابق مذکورہ عمارتوں میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے فائر سیفٹی سے متعلق آبزرویشنز اور ضروری ہدایات جاری کی گئی تھیں، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی اقدامات کی تکمیل اور حفاظتی تقاضے پورے کیے جانے تک متعلقہ عمارتوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، جبکہ شہریوں اور عمارتوں میں موجود افراد کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے حفاظتی معیارات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔














