وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مریم نواز سے افتخار گیلانی کی ملاقات،مریم نواز کی انکو مبارکباد،گیلانی کا 100 روزہ ایجنڈے پر عمل کا اعادہ،پنجاب کے پروجیکٹ آزاد کشمیر کےلیے مشعل راہ قرار۔ pic.twitter.com/MmR4cC4qG5
— Saif Awan (@saifullahawan40) August 31, 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پنجاب میں تاریخ ساز پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر کی ترقی کے لیے پنجاب کے پراجیکٹ مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں آزاد کشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔













