اینتھروپک کو ایک اور مقدمے کا سامنا، اب سونی اور وارنر میوزک عدالت میں

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سونی میوزک اور وارنر میوزک کے شعبہ نشر و اشاعت  نے مصنوعی ذہانت کے ماڈل ’کلاڈ‘ بنانے والی معروف کمپنی اينتھروپک کے خلاف کیلیفورنیا کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت اب خود اپنی تربیت کرنے لگی، اینتھروپک کی تحقیق میں انکشاف

ان کمپنیوں نے اینتھروپک پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنے اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے کاپی رائٹ سے محفوظ گانوں اور دھنوں کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی

سونی اور وارنر کا کہنا ہے کہ اينتھروپک نے دی بیٹلز، ٹیلر سوئفٹ اور مائیکل جیکسن سمیت سینکڑوں معروف فنکاروں کے گانوں کے بول اور شیٹ میوزک کو ٹورینٹ ڈاون لوڈنگ اور دیگر ذرائع سے حاصل کیا تاکہ کلاڈ کو انسانی پرامپٹس کے جوابات دینے کی تربیت دی جا سکے۔

درخواست کے مطابق کلاڈ نہ صرف کاپی رائٹ سے محفوظ بول بالکل من وعن پیش کر سکتا ہے بلکہ ان کی بنیاد پر نئے اے آئی گانے بھی تیار کرتا ہے جو اصل فنکاروں کی تخلیقات کے لیے مارکیٹ میں نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: امریکی عدالت کا تاریخی فیصلہ، اے آئی کمپنی ‘اینتھروپک’ پر پینٹاگون کی عائد پابندیاں کالعدم قرار

میوزک کمپنیاں کاپی رائٹ کی ہر خلاف ورزی پر 1,50,000 ڈالر تک کے حرجانے کے ساتھ ساتھ عدالت سے اینتھروپک کو ان کے مواد کے استعمال سے روکنے کا حکم مانگ رہی ہیں۔

ٹیک کمپنیوں کے خلاف کاپی رائٹ تنازعات

یہ مقدمہ مصنفین، پبلشرز، نیوز اداروں اور میوزک لیبلز کی جانب سے ٹیک کمپنیوں پر دائر کی جانے والی کیسز کی کی سیریز کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اس سے قبل سنہ 2023 میں یونیورسل میوزک گروپ نے بھی اینتھروپک پر ایسا ہی مقدمہ دائر کیا تھا جو اب بھی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

گزشتہ سال اينتھروپک نے مصنفین کے ایک گروپ کو 1.5 ارب ڈالر ادا کر کے کاپی رائٹ کا ایک تنازعہ طے کیا تھا۔

تاہم، سونی اور وارنر نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ اینتھروپک اس طرح کی رقم کو محض کاروبار کی لاگت سمجھتی ہے کیونکہ اس کا پورا بزنس ماڈل کاپی رائٹ کی چوری پر قائم ہے اور 2 ٹریلین (کھرب) ڈالر کی قدر رکھنے والی کمپنی کے لیے 1.5 ارب ڈالر کوئی بڑی رقم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اینتھروپک کا ایک کھرب ڈالر تک کی تاریخ ساز حصص فروخت کا منصوبہ، اسپیس ایکس کا ریکارڈ توڑنے کی تیاری

مقدمے کے حوالے سے اینتھروپک، سونی میوزک یا وارنر میوزک کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ نیا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

محبوبہ کو بھیجا گیا پرانا میسج والدہ کو مل گیا: گوگل نجی گفتگو نئے پیغامات کے ساتھ بھیجنے لگا، صارفین شرمندہ

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

’شیروز‘ کا ٹریلر جاری، کنزہ ہاشمی، زارا نور عباس اور اشنہ شاہ نئے روپ میں

ویڈیو

آبنائے ہرمز کے اعصابی مرکز لارک جزیرے پر امریکی حملہ، محدود کارروائی یا نئی جنگ کا آغاز؟

سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!

قبض، گٹر اور انقلاب