اسکاٹش حکومت سے اسرائیل کے خلاف پابندیاں مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکاٹش گرینز نے اسکاٹ لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ اور پابندیوں کے اقدامات مکمل طور پر نافذ کیے جائیں اور فلسطینیوں سے متعلق پالیسی میں واضح عملی اقدامات کیے جائیں۔

اسکاٹش گرینز کے رکن پارلیمنٹ پیٹرک ہاروی نے کہا کہ حکومت کے آئندہ حکومتی پروگرام میں اسرائیل کے خلاف واضح اقدامات اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی منصوبہ شامل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں، دنیا بھر کی 450 سے زائد یہودی شخصیات کی اپیل

انہوں نے کہا کہ اسکاٹش حکومت کو ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے چاہئیں جنہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا ہے۔

اسکاٹش گرینز نے مقامی حکومتوں کو فلسطینی قیادت میں چلنے والی بائیکاٹ، سرمایہ کاری سے دستبرداری اور پابندیوں کی تحریک کی حمایت کے لیے مزید اختیارات دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پیٹرک ہاروی نے الزام عائد کیا کہ اسکاٹش حکومت نے فلسطینی معاملے پر اپنے بیانات کو عملی اقدامات میں تبدیل نہیں کیا اور اب تک بامعنی تبدیلی کے بہت کم شواہد سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کمپنی فلسطینیوں کے خلاف مبینہ مظالم سے فائدہ اٹھا رہی ہے تو اسکاٹش حکومت کو اپنے تمام دستیاب اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسی کمپنی کو عوامی رقم سے بھی فائدہ نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد اسکاٹش حکومت نے کاروباری اداروں کے لیے رہنما اصول جاری کیے تھے اور نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پیٹرک ہاروی کے مطابق اسکاٹش حکومت پہلے ہی ثابت کرچکی ہے کہ وہ چاہے تو اقدامات کرسکتی ہے، فلسطینی بھی اس سے کم کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر فرانس کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

دوسری جانب اسکاٹش حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اسکاٹش حکومت ان اولین حکومتوں میں شامل تھی جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور وہ امن، انصاف اور انسانی حقوق کے لیے واضح اور مستقل مؤقف رکھتی ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے اپنے اختیارات کے دائرے میں فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے اور فوری و پائیدار حل کے لیے دستیاب ’سب سے براہ راست اور مؤثر اقدامات‘ کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، حکومت نے یکم ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پھیپھڑوں کے سرطان سے متعلق 13 عام غلط فہمیاں، حقیقت کیا ہے؟

پشاور پولیس انٹرپول کے ذریعے بحرین سے واپس لائے گئے ملزم کی حفاظت نہ کرسکی، پشاور پہنچتے ہی حملے میں ہلاک، ممتازے کون تھا؟

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ویڈیو

آبنائے ہرمز کے اعصابی مرکز لارک جزیرے پر امریکی حملہ، محدود کارروائی یا نئی جنگ کا آغاز؟

سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!

قبض، گٹر اور انقلاب