عمر میڈیا کی ویڈیو جاری: افغان سرپرستی اور بھارتی فنڈنگ سے متعلق ٹی ٹی پی کے سربراہ کا اعترافی بیان

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمر میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ ویڈیو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود نے علانیہ اعتراف کیا ہے کہ ان کی تنظیم افغان طالبان ہی کی ایک شاخ ہے اور دونوں گروہ ایک ہی چھتری تلے متحد کام کر رہے ہیں۔ یہ بیان ٹی ٹی پی کی افغان سرپرستی اور بھارتی معاونت کے مضبوط شواہد کو مزید تقویت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ٹی ٹی پی دہشتگرد افغان طالبان کے فعال تعاون سے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں، اقوام متحدہ

ویڈیو پیغام میں نور ولی محسود کا کہنا تھا ’ہم ایک ہی چھتری تلے متحد اور یکجا ہیں۔‘

سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق ٹی ٹی پی کی قیادت کا یہ اعترافی بیان اس بات کا سب سے بڑا اور واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ٹی ٹی پی کے عناصر کو افغانستان سے براہ راست کنٹرول کیا جا رہا ہے، جبکہ انہیں بھارت کی جانب سے مالی معاونت بھی حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp