جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے شہریوں پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کی 9 سالہ بہن سمیت 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے شہری آبادی کو کواڈ کاپٹر حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچے آپس میں بہن بھائی ہیں۔
زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیا۔
Barmal / Lower South Waziristan -Fitna al-Khawarij are killers of innocent children
Fitna al-Khawarij carried out a quadcopter attack on the civilian population in Azam Warsak area of Barmal Tehsil, Lower South Waziristan. As a result, 1 child was martyred and 2 others were… pic.twitter.com/eMFncUHGRe
— War Analyst (@War_Analysts) September 1, 2026
فتنۃ الخوارج کی جانب سے معصوم شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا اس گروہ کی بے رحمی اور انسانی جانوں سے بے اعتنائی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایسے حملوں کی اسلام، شریعت اور بنیادی انسانی اقدار میں کوئی گنجائش نہیں۔
مقامی لوگوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں غیر مسلح شہریوں، خواتین اور بچوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
شہریوں پر حملوں کے بعد فتنۃ الخوارج سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلا کر ریاستی اداروں پر الزام عائد کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ عوام اور ریاست کے درمیان بداعتمادی پیدا کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:قندھار میں طالبان انٹیلی جنس کے نائب سربراہ ملّا تاج میر جواد ہلاک
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے خلاف تشدد اور اس کے بعد گمراہ کن پروپیگنڈا فتنۃ الخوارج کے نام نہاد مذہبی دعوؤں کو بے نقاب کرتا ہے، یہ گروہ نہ اسلام کی نمائندگی کرتا ہے اور نہ انسانیت کی، بلکہ امن و سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔














