اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے آج دوبارہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، شہریوں کو آبی گزرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث سپل ویز آج 2 ستمبر کو دوپہر اڑھائی بجے کھولے جائیں گے۔
راول ڈیم رواں سال تیسری بار بھر گیا، پانی کی سطح 1751.40 فٹ ہونے پر اسپیل ویز کھول دیے گئے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مون سون بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہے۔@KulAalam @awaisReporter @fouziazaib pic.twitter.com/RIUVmAuhpP
— Media Talk (@mediatalk922) August 31, 2026
ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو سپل ویز کھولنے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سپل ویز کھولے جانے کے دوران ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔














