نینٹینڈو نے سپر اسمیش برادرز الٹی میٹ کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے، جس کے بعد کھیل کا نیا ورژن 13.0.5 ہوگیا ہے۔ نائنٹینڈو سوئچ پر دستیاب اس اپ ڈیٹ میں خاص طور پر آن لائن لڑائی کے دوران پیش آنے والے ایک مسئلے کو حل کیا گیا ہے۔
نینٹینڈو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نئے اپ ڈیٹ میں آن لائن مقابلوں کے دوران غلط معلومات بھیجے یا موصول ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والے مسئلے کو درست کیا گیا ہے۔ تاہم اس اپ ڈیٹ میں کھیل کے انداز میں کسی بڑی تبدیلی یا نئی سہولت کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن ویڈیو گیم’کونکورڈ ‘ لانچنگ کے بعد واپس بند کیوں کر دی گئی؟
ورژن 13.0.5 اس لیے بھی اہم ہے کہ سپر اسمیش برادرز الٹی میٹ کو ایک سال سے زائد عرصے بعد نئی اپ ڈیٹ ملی ہے۔ اس سے قبل ورژن 13.0.4 جون 2025 میں جاری کیا گیا تھا۔
نائنٹینڈو نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ نئے اپ ڈیٹ کے بعد پرانی ریکارڈ شدہ لڑائیوں میں مطابقت کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ ورژن 9.0.0 سے 13.0.4 کے دوران ریکارڈ کی گئی لڑائیاں نئے اپ ڈیٹ کے بعد متاثر ہوسکتی ہیں، جبکہ ورژن 8.1.0 اور اس سے پہلے کی ریکارڈنگز پہلے ہی نئے ورژن کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتیں۔
نائنٹینڈو نے پرانی ریکارڈنگز محفوظ رکھنے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیا اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے انہیں ویڈیو میں تبدیل کرلیں۔ اس کے لیے کھیل میں ’والٹ‘، ’ری پلے‘، ’ری پلے ڈیٹا‘ اور پھر ’ویڈیو میں تبدیل کریں‘ کے اختیار کو منتخب کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن گیمز: 16 سالہ لڑکی 80 ہزار روپے کی مقروض، 13 سالہ لڑکے نے ماں کے اکاؤنٹ سے لاکھوں اڑا لیے
نیا اپ ڈیٹ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب نائنٹینڈو اپنے دیگر سوئچ کھیلوں کے لیے بھی نئے اپ ڈیٹس جاری کررہا ہے۔ تاہم سپر اسمیش برادرز الٹی میٹ کا ورژن 13.0.5 بنیادی طور پر آن لائن مقابلوں کے استحکام کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، اس میں نیا مواد شامل نہیں کیا گیا۔














