سپریم کورٹ نے ریلوے افسران کی سنیارٹی سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے ریلوے افسران کی سنیارٹی سے متعلق فیڈرل سروس ٹریبونل کا 19 ستمبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق سول سروس کے 1990 کے قواعد کا اطلاق صرف ابتدائی پروبیشنری مرحلے تک ہوگا، جبکہ پروبیشن کی مدت مکمل کرکے باقاعدہ ترقی پانے والے افسران کی سنیارٹی متاثر نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہائیوں سے رائج محکمانہ روایات اور سی ایس ایس امتحان کے میرٹ کی بنیاد پر طے شدہ سنیارٹی ختم نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے قتل کیس میں 4 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں مسترد کر دیں

عدالت کے مطابق ریلوے محکمے کی جانب سے پرانی سنیارٹی فہرستوں میں تبدیلی اور قواعد کا ماضی سے اطلاق غیر قانونی ہے۔ محکمہ کئی دہائیوں سے افسران کی سنیارٹی سی ایس ایس امتحان میں حاصل کردہ میرٹ کی بنیاد پر طے کرتا چلا آ رہا تھا۔

ریکارڈ کے مطابق ریلوے نے 27 اگست 2014 کو نظرثانی شدہ سنیارٹی فہرست جاری کی تھی، جسے سروس ٹریبونل اور سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔ بعد ازاں محکمے نے 29 جون 2022 اور 20 مارچ 2023 کو سی ایس ایس امتحان کے میرٹ کی بنیاد پر عبوری سنیارٹی فہرستیں جاری کیں۔

ان فہرستوں کے خلاف ریلوے افسران نے فیڈرل سروس ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔ ٹریبونل نے 19 ستمبر 2025 کے فیصلے میں محکمہ ریلوے کی فہرستیں کالعدم کرتے ہوئے 1990 کے سروس رولز کے تحت نئی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا تھا، جسے اب سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ کی دھوم، دنیا بھر میں کمائی 541 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

’غیر ملکی سیاست دان فرانس کے حالات پر سیاست کر رہے ہیں‘ ٹرمپ، نیتن یاہو سمیت دیگر کو میکرون کا کرارا جواب

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

شادی کا جھانسہ، نازیبا ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کراچی میں ملزم گرفتار

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: فیڈرل سروس ٹریبیونل کا حکم کالعدم، ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟