امریکی ٹکسال نے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔
نئے سکے کے سامنے والے رخ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سامنے سے بنائی گئی تصویر کندہ ہے، جسے امریکی ٹکسال کے چیف کندہ کار جوزف مینا نے ڈیزائن کیا ہے، جبکہ دوسری جانب صدارتی مہر کے ساتھ 1776 اور 2026 کے ہندسے درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟
رپورٹ کے مطابق یہ سکہ امریکا کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے اور اسے امریکی سکوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔
کوبیسی لیٹر کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی عہدہ رکھنے والے امریکی صدر کی تصویر گردش میں رہنے والے امریکی سکے پر موجود ہے۔ سکے کے اجرا کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اس حوالے سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔
TRUMP COIN! 🪙🇺🇸 pic.twitter.com/NbFuLekP1L
— The White House (@WhiteHouse) July 15, 2026
امریکی ٹکسال کے مطابق چیف کندہ کار جوزف مینا نے سکے کے ڈیزائن کے لیے وائٹ ہاؤس کی جانب سے لی گئی صدر ٹرمپ کی ایک سرکاری تصویر سے بھی تحریک حاصل کی۔
BREAKING: The US Mint announces that the “2026 President Donald J. Trump $1 Coin” has been launched and is now in circulation.
US Mint also announces that these coins will be available for purchase beginning at 12 PM ET.
This marks the first time in US history that a sitting… pic.twitter.com/hQQzBsGnQH
— The Kobeissi Letter (@KobeissiLetter) September 2, 2026
امریکی ٹکسال 1792 میں قائم کیا گیا تھا اور 1873 میں محکمہ خزانہ کا حصہ بن گیا۔ یہ ادارہ ملک میں قانونی حیثیت رکھنے والے سکوں کا واحد سرکاری تیار کنندہ ہے اور تجارت و کاروبار کے لیے زیرِ گردش سکے تیار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کے لیے جامع قانون سازی کی راہ ہموار
امریکی ٹکسال کا کہنا ہے کہ نئے سکے کا ڈیزائن ملک کی تاریخی سالگرہ سے قبل اس کے جذبے، فخر اور ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔














