امریکی سینیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کے لیے جامع قانون سازی کی راہ ہموار

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کے لیے جامع وفاقی ضابطہ متعارف کرانے والے اہم قانون ’’کلیئرٹی ایکٹ‘‘ کو آگے بڑھانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جس کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کرپٹو صنعت کے لیے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

سینیٹ کے اکثریتی رہنما جان تھون نے ہفتے کو قانون پر اہم طریقہ کار کی ووٹنگ کے لیے کارروائی شروع کی۔ سینیٹ کی اگست کی تعطیلات کے بعد ستمبر کے وسط میں اس معاملے پر ووٹنگ متوقع ہے، جس کے بعد بل کو حتمی منظوری کے لیے ایوان میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

قانون کی منظوری کے لیے سینیٹ میں 60 ووٹ درکار ہیں، جس کے لیے تمام ری پبلکن ارکان کے ساتھ کم از کم 8 ڈیموکریٹک ارکان کی حمایت بھی ضروری ہوگی۔ تاہم متعدد ڈیموکریٹک سینیٹرز اب بھی بل کی بعض شقوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

کلیئرٹی ایکٹ کی منظوری کی صورت میں امریکا میں کرپٹو صنعت کے لیے پہلی مرتبہ جامع وفاقی ضابطہ متعارف ہوگا۔ قانون میں یہ واضح کیا جائے گا کہ مختلف ڈیجیٹل ٹوکنز میں سے کون سی کرپٹو اثاثے سیکیورٹیز یا کموڈیٹیز تصور ہوں گے اور ان کی نگرانی کس وفاقی ادارے کے دائرہ اختیار میں ہوگی۔

کرپٹو کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ واضح قانونی ضابطے سے صنعت کو قانونی تحفظ اور کاروباری استحکام ملے گا، جبکہ امریکا میں کرپٹو کرنسیوں کے استعمال اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی جائز ہے، ریاستی پالیسی کے ساتھ ہیں، چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ

بل کی منظوری صدر ٹرمپ کے لیے کرپٹو پالیسی کے حوالے سے دوسری بڑی کامیابی ہوگی۔ اس سے قبل ٹرمپ نے ڈالر سے منسلک ڈیجیٹل کرنسیوں، جنہیں اسٹیبل کوائنز کہا جاتا ہے، سے متعلق قانون پر دستخط کیے تھے۔

امریکی بینکنگ شعبہ کلیئرٹی ایکٹ کی بعض شقوں کی مخالفت کر رہا ہے، کیونکہ ان کے تحت کرپٹو کمپنیاں صارفین کے اسٹیبل کوائن اثاثوں پر مراعات دے کر بینکوں کے ڈپازٹس کے لیے مقابلہ کرسکتی ہیں۔

ڈیموکریٹس سرکاری عہدیداروں کے کرپٹو کاروبار پر مزید پابندیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ بل کے اس پہلو پر مذاکرات تاحال جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے 55 لاکھ روپے مالیت کے الیکٹرانکس آئٹمز برآمد

قندھار میں یونائیٹڈ فرنٹ کا حملہ: طالبان محتسب ہلاک، حملے کی ویڈیو بھی جاری

جدید اسمارٹ ٹوائلٹ سیٹ صرف 30 سیکنڈ میں دل کی دھڑکن چیک کرے گا

روسی فوج کو جولائی میں 42 ہزار 800 جانی نقصان، یوکرین پر ریکارڈ گلائیڈ بموں کی بارش

نائجیریا میں تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ تک جنگل میں قید 308 افراد آزاد

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں