امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ بدھ کو منیاپولس کے مرکزی علاقے میں ہوئی، جس کے بعد پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ مشتبہ حملہ آور کی موت کیسے ہوئی۔
🔥🚨 BREAKING — Officials CONFIRM the Active shooter is DOWN in Minneapolis, identified as local resident Will Sexton.
Multiple are dead, and TWO officers were shot.
A FOX 9 source with direct knowledge confirmed both pieces. Conditions of the wounded officers are unknown. pic.twitter.com/CFJ2pf3de7
— Howling Kinoblade (@kinocopter) September 2, 2026
زخمی پولیس اہلکاروں کو ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ فائرنگ کے بعد مجموعی طور پر 7 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 افراد کو گولیوں کے زخموں کے باعث آپریشن سے گزرنا پڑا۔
واقعے کے بعد وفاقی بیورو آف الکحل، ٹوبیکو، فائر آرمز اینڈ ایکسپلوزیوز (اے ٹی ایف) کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مقامی حکام کی معاونت شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک
مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے کہا کہ ریاستی حکام مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں اور دیگر متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
⚡️ CARLTON JOHNSON II SUSPECTED IN MINNEAPOLIS SHOOTING THAT LEFT 2 DEAD & SIX INJURED — INCLUDING 3 OFFICERS pic.twitter.com/XIgJYv4wuu
— RT (@RT_com) September 3, 2026
پولیس کے مطابق علاقے کو محفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور اس وقت عوام کے لیے مزید خطرہ موجود نہیں۔ یونیورسٹی آف سینٹ تھامس نے بھی احتیاطی اقدام کے طور پر قریبی منیاپولس کیمپس کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن کردیا تھا۔














