امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شیر خوار سمیت 8 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے شہر منیپولس میں کیتھولک اسکول میں فائرنگ،3 بچے جان سے گئے، متعدد زخمی

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے ایک ہی علاقے کے 3 مختلف گھروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 8 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولین میں سے اکثر کا تعلق حملہ آور کے اپنے خاندان سے تھا اور وہ اس کی اپنی اولاد بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

واردات کے بعد ملزم نے گاڑی چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں اسے ہلاک کر دیا۔

شریوپورٹ کے پولیس چیف وین اسمتھ نے اس سانحے کو شہر کی تاریخ کا انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور حملے کے اصل محرکات جاننے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، ٹرمپ کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

عمران خان کی صحت کے متعلق افواہیں دم توڑ چکیں، پی ٹی آئی کے پاس اب اسٹریٹ پاور نہیں، شمائلہ رانا

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، امریکا ایران تنازع خاتمے کے لیے اہم ملاقاتیں

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ سے اتحاد تک، کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا