پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی پوسٹ کے کیپشن میں ’SINGLE‘ لکھنے کے بعد ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں وہ سیاہ لباس اور سلور بلون بالوں کے نئے انداز میں نظر آئیں۔ تاہم مداحوں کی توجہ ان کی تصاویر سے زیادہ پوسٹ کے کیپشن پر مرکوز رہی، جہاں گلوکارہ نے ’SINGLE‘ لکا ہے۔
View this post on Instagram
آئمہ بیگ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا گلوکارہ اپنے شوہر زین احمد سے الگ ہوگئی ہیں یا دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔
تاہم آئمہ بیگ نے تاحال طلاق یا شوہر سے علیحدگی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی اور نہ ہی اپنی پوسٹ میں طلاق یا ازدواجی تعلق ختم ہونے کے حوالے سے کوئی واضح بیان دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس انداز، مکمل میک اپ میں تصاویر وائرل
یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے گزشتہ برس اگست میں کینیڈا میں نجی تقریب کے دوران نکاح کیا تھا۔ دونوں شادی سے قبل بھی اپنے تعلق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اظہار کرتے رہے ہیں۔
فی الحال آئمہ بیگ کی ’SINGLE‘ پوسٹ ہی ان قیاس آرائیوں کی وجہ بنی ہے، جبکہ زین احمد کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔














