بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان خان کی فلمی دنیا میں انٹری کے موقع پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم میں مختصر مگر اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
سلمان خان کا خصوصی کردار
فلم کی کہانی اور دیگر تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں، تاہم سلمان خان فلم میں مختصر مگر اہم کردار ادا کریں گے اور اپنے بھتیجے کی پہلی فلم میں ان کا ساتھ دیں گے۔
View this post on Instagram
سلمان خان کی جانب سے خصوصی کردار کی عکس بندی کے لیے تقریباً 10 دن مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان پسندیدہ ریئلٹی شو میزبانوں کی فہرست میں سب سے آگے
فلم کی ہدایت کاری انیرودھ ایئر کریں گے، جنہوں نے اس سے قبل آیوشمان کھرانہ اور جیدیپ اہلاوت کی اداکاری سے سجی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔
فلم کی پروڈیوسر اشون وردے ہیں، جو ’کبیر سنگھ‘، ’او ایم جی 2‘، ’کھیل کھیل میں‘ اور ’دی ڈپلومیٹ‘ سمیت کئی فلمیں بنا چکے ہیں۔
ارہان خان کی فلمی دنیا میں انٹری
ارہان خان کئی برس سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے امریکا میں فلم سازی کی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں وکرم پھڈنیس کے ساتھ کام کیا اور کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

ارہان خان اس وقت اپنے یوٹیوب چینل ’ڈم بریانی‘ پر ایک پوڈ کاسٹ بھی کرتے ہیں۔
فلم کے لیے مرکزی اداکارہ کی تلاش جاری ہے اور فلم ساز ارہان کے ساتھ ایک نئی اداکارہ کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ نوجوان رومانوی کہانی میں تازگی کا احساس برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مودی حکومت کے خلاف بڑھتا احتجاج، سلمان خان بھی شامل ہوگئے
فلم کی عکس بندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، تاہم حتمی شیڈول سامنے نہیں آیا۔
یہ فلم انیرودھ ایئر کی ’این ایکشن ہیرو‘ کے بعد دوسری ہدایت کاری ہوگی۔
یاد رہے سلمان خان اس سے قبل شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ میں بھی چند سیکنڈ کے لیے نظر آئے تھے۔














