بھارت میں مودی حکومت کے خلاف بڑھتا احتجاج، سلمان خان بھی شامل ہوگئے

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں ہونے والے طلبا کے احتجاج کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ایکس پر جاری بیان میں بھارتی اداکار نے طلبہ کے احتجاج کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت پُرامن تحریک تھی اور یہ دیکھ کر دل بہت دکھا کہ یہ پرتشدد رخ اختیار کر گئی۔ جن طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو اس دوران تکلیف یا نقصان پہنچا، میری دلی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرچہ لیک ہونا ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ ملک بھر کے طلبہ بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے جبکہ والدین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

اداکار کے مطابق طلبہ نے اپنے مستقبل اور معیاری تعلیم کے لیے جس عزم، خلوص اور محنت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا اور طلبہ نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنے مطالبات پیش کیے جو ان کی بہادری اور تعلیم سے وابستگی کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان بڑی بیماری کا شکار ہوگئے؟ لوگوں کے بڑھتے سوال پر بالی ووڈ اداکار نے کیا جواب دیا؟

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ معاملہ صرف طلبہ اور تعلیمی نظام کے درمیان ہے اس لیے اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق اس تحریک کا اصل کریڈٹ صرف طلبہ کو ملنا چاہیے جبکہ حکومت کو بھی ان کے مطالبات سن کر تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔

اداکارنے کہا کہ تعلیم کو ہی اگلا رجحان، اگلا فیشن اور سب سے بڑی ترجیح بننا چاہیے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ اس کی اہمیت اور مقبولیت میں اضافہ ہونا چاہیے یہاں تک کہ دنیا بھر سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھارت آئیں اور بھارت ایک عالمی تعلیمی مرکز بن جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر