پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا

جمعہ 4 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے طریقہ کار کے تحت پیٹرول 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق 5 ستمبر 2026 سے 7 ستمبر 2026 تک ہوگا۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے 4 ستمبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم لیوی میں کمی کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی کا مذاکراتی کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق

اس نمایاں کمی کے بعد پیٹرول کی موجودہ قیمت 349.00 روپے سے کم ہو کر 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب، ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

نئے پرائسنگ میکنزم کے تحت مختصر مدتی اطلاق’

حکومتی اعلامیے کے مطابق، قیمتوں میں یہ حالیہ ردو بدل وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ‘نظرِ ثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم’ کے تحت کیا گیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کی ایک اہم اور غیر معمولی بات یہ ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق محض 3 روز، یعنی 5 ستمبر 2026 سے لے کر 7 ستمبر 2026 تک کے لیے کیا گیا ہے، جو قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ایک نئی حکومتی حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، حکومت نے یکم ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عموماً عالمی منڈی میں خام تیل کے اتار چڑھاؤ اور ملکی زرمبادلہ کی شرح کے مطابق کیا جاتا ہے۔

حالیہ حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی سے براہ راست موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو فوری ریلیف ملے گا۔

تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور زرعی پیداواری لاگت میں اضافے کا واضح امکان موجود ہے، جس کا بالواسطہ اثر مہنگائی کی صورت میں عام آدمی پر پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئے، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا