ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح،حج و عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی، مصطفیٰ کمال

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا، جہاں بیرون ملک جانے اور پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ضروری حفاظتی ٹیکوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک سے باہر جانے اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ مسافروں کے پاس ہونا ضروری ہے، خصوصاً حج اور عمرہ پر جانے والے افراد کے لیے یہ سرٹیفکیٹ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر میں بین الاقوامی مسافروں کو ایک ہی جگہ پر ویکسینیشن کی سہولت میسر ہوگی، جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ پمز اسپتال اب محفوظ ہے اور مستقبل میں کوئی حادثہ نہیں ہوگا، مصطفیٰ کمال

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے اپنی ایک پرانی ویڈیو پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تقریباً 20 سے 21 سال پہلے بھی عوامی خدمت میں مصروف تھے اور اس وقت بھی انہیں رات گئے، بارش اور مشکل حالات میں سڑکوں اور اسپتالوں میں کام کرتے دیکھا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں ان کے دور میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور مریضوں کے لیے مختلف سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ان کے مطابق اس وقت اسپتال میں اضافی بیڈز لگانے پڑے جبکہ بچوں کے لیے وینٹی لیٹر کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

اپنی پرانی ویڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی صورتحال کو مکمل تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک انسان ہیں، اس لیے غلط بات پر غصہ بھی آتا ہے، دکھ بھی ہوتا ہے اور خوشی بھی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحے کے موقع پر ان کا غصہ اپنے لوگوں سے تھا کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سوشل میڈیا یا میڈیا پر پرانی ویڈیوز دکھا کر کسی واقعے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا