عروہ حسین کی زبردست اداکاری، ڈراما سیریل’آپ کی عزت‘ کا دھماکے دار سین سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’آپ کی عزت‘ میں اداکارہ عروہ حسین (بیینا) اور احسن خان (تابش ) کے درمیان ہونے والے ایک شدید مکالمے نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔

ڈرامے کے اس سنسنی خیز منظر میں بیینا کی جانب سے مذہب کے غلط استعمال پر اٹھائے گئے سوالات نے نہ صرف تابش کو لاجواب کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا دی۔

ڈراما سیریل ’آپ کی عزت‘ کی کہانی محبت، بھروسے، دھوکے اور خودداری کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامے میں عروہ حسین نے بیینا اور احسن خان نے تابش کا کردار نبھایا ہے، جبکہ دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید اور سیف علی خان شامل ہیں۔ اس ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری سیف حسن نے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرحان سعید نے شادی کی 9ویں سالگرہ پر عروہ حسین کے لیے گانا ریلیز کردیا

ڈراما سیریل کی کہانی میں بیینا اور تابش  کی شادی کو 14 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ تابش جو کبھی بیینا سے بے پناہ محبت کرتا تھا، دولت اور رتبہ ملنے کے بعد جذباتی طور پر دور ہو گیا اور دوسری خاتون میں دلچسپی لینے لگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by faiza (@edits_by_fahreen)

شوہر کے اس بدلتے رویے نے بیینا کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اس رشتے میں اپنی عزتِ نفس قربان کرنے کے بجائے حق کے لیے کھڑی ہو۔

مذہب کی آڑ میں جواز، بیینا کا زبردست جواب

مبینہ طور پر جب تابش اور بیینا کے درمیان تعلقات میں تلخی انتہا کو پہنچی، تو تابش نے اپنے دفاع میں اسلام کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرد ہے اور مذہب اسے 4 شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔

بیینا نے شوہر کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر وہ مذہب کے احکامات زندگی کے باقی معاملات میں نافذ نہیں کرتا، تو اسے اس کا حوالہ دینے کا بھی کوئی حق نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مذہب کسی شوہر کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ذلیل کرے، اس کے وقار کو پامال کرے اور شادی شدہ ہوتے ہوئے رات گئے کسی اور خاتون سے باتیں کرے؟ عروہ حسین نے اس منظر میں بیینا کے جذبات کو جس جاندار انداز میں پیش کیا، اس نے ناظرین کو مبہوت کر دیا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی زبردست تحسین

سوشل میڈیا پر اس منظر کے نشر ہوتے ہی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ ماہرہ خان نے بھی عروہ حسین کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کمنٹ میں ان کے نام کی داد دی۔

مزید پڑھیں:’ ہمارے دلوں کی ملکہ ہے‘ عروہ حسین اور فرحان سعید کا بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار

مداحوں کی جانب سے اسے ایک فائر مونولاگ اور انتہائی شاندار پرفارمنس قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک ناظر کا کہنا تھا کہ بیینا کا اٹھایا گیا یہ سوال بالکل حقیقی ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں اکثر مرد دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات کو چھپانے کے لیے ایسے ہی جواز تلاش کرتے ہیں۔

ناقدین کا ماننا ہے کہ اس ڈرامے نے معاشرے کے ایک تلخ سچ کو انتہائی مؤثر انداز میں پردہ سکرین پر اجاگر کیا ہے۔

ماہرہ خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس سین پر اپنا ردعمل دیا اور صرف ‘عروہ’ لکھ کر دل والے ایموجی کے ساتھ ان کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ کئی فنکاروں اور ناظرین نے ڈرامے کے مکالموں اور امیرہ احمد کی تحریر کو سراہا۔

ڈراما معروف لکھاری حمیرا احمد نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات سیف حسن نے دی ہیں۔ مرکزی کرداروں میں عروہ حسین بینا اور احسن خان تابش کے روپ میں ہیں، ان کے ساتھ ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp