کئی لوگ اپنا بغض محسن نقوی پر نکالتے ہیں، ان کی صوبوں سے متعلق بات پر طوفان اٹھایا گیا، طلال چوہدری

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کئی لوگ اپنا بغض وزیر داخلہ محسن نقوی پر نکالتے ہیں، جبکہ بعض لوگوں کی توقعات شاید وزیر داخلہ سے پوری نہیں ہوتیں، اس لیے وہ تنقید کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ صوبوں کی بات کب سے ہورہی تھی، اب محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بات کی ہے تو طوفان اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے زیادہ حکومت کا تسلسل کسی اور کو نہیں ملا۔ پیپلز پارٹی صوبوں کے معاملے پر نہ اکیلے فیصلہ کرسکتی ہے اور نہ ہی اسے مسترد کرسکتی ہے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ ہماری جماعت میں کوئی فرد نہیں بلکہ پارٹی فیصلہ کرے گی۔ نہ جانے پیپلز پارٹی کو کیا خوف ہے، نئے صوبوں کے معاملے پر یہ کیوں نہیں کہتے کہ اس پر بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے بارے میں ابھی نہ سوچا جائے کہ وہ صوبوں کے معاملے پر کہاں کھڑی ہے۔

طلال چوہدری نے سندھ کے معاملے پر بنائے جانے والے بیانیے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ذات کی اجارہ داری کا معاملہ ہے یا عوامی خدمت کا؟

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق سوال پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ کسی یلغار کرنے والے کو ڈیل یا ڈھیل نہیں ملے گی بلکہ سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ ایک ایک چیز میں وزیراعظم کو فالو کرتے ہیں۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سارے قیدی ہی یہی چاہتے ہیں کہ انہیں اسپتال لے جایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا