ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی جدید بغیر پائلٹ آبدوز ڈائیو ایل ڈی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبدوز کو ایک پیچیدہ انٹیلیجنس آپریشن کے دوران تحویل میں لیا گیا اور اس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔
مزید پڑھیں:ایران کا امریکی فوج پر اچانک میزائل حملہ ناکام، تمام بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کرنے کا دعویٰ
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ ڈائیو ایل ڈی جدید ترین زیرِ آب ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور مختلف فوجی و نگرانی کے مشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج نے ایرانی دعوے کو مختلف انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک امریکی زیرِ آب ڈرون ایک روز سے زائد عرصہ قبل خرابی کا شکار ہوگیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ پرانا ماڈل تھا، جس میں حساس معلومات، خفیہ سونار یا ریڈار آلات موجود نہیں تھے۔
🚨BREAKING: Iran’s IRGC Release Footage Of A US Advanced Unmanned Submarine That It Seized
Anduril Industries Dive-LD autonomous underwater vehicle (AUV) uses advanced modern U.S. naval technology.
Iran will likely reverse engineer it, which will mean that its capabilities in… pic.twitter.com/Ll4ndqucRQ
— MintPress News (@MintPressNews) September 8, 2026
امریکی کمپنی اینڈوریل نے بھی ایک ڈائیو ایل ڈی کے ضائع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا خودکار نظام ہے جسے خطرناک ماحول میں استعمال کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کے ضائع ہونے کا امکان پہلے سے موجود ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا امریکا کو جواب، اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ
ڈائیو ایل ڈی قریباً 5.8 میٹر طویل ہے، 10 دن تک خودکار طور پر کام کرسکتی ہے اور قریباً 6 ہزار میٹر گہرائی تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔














