وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت الیکٹرو بس سروس کو ڈویژن اور ضلع کے بعد تحصیل کی سطح تک توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ہر تحصیل کے لیے مخصوص الیکٹروبس ڈپو بھی قائم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کینسر کے خلاف جنگ تیز، مریم نواز کی ہدایت پر اسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں جاری
تحصیل سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری 2027 سے ہوگا اور اس سلسلے میں الیکٹروبسوں کا پہلا بیچ جنوری میں لاہور پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف اضلاع میں مزید الیکٹروبسوں کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ جون 2027 تک پنجاب بھر میں 3 ہزار الیکٹروبسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ستمبر تک الیکٹرو بس سروس کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے۔
منصوبے کے تحت ملتان کی 9 تحصیلوں میں 169، ساہیوال کی 4 تحصیلوں میں 87، بہاولپور کی 11 تحصیلوں میں 215، ڈی جی خان کی 10 تحصیلوں میں 63، فیصل آباد کی 12 تحصیلوں میں 202 اور سرگودھا کی 14 تحصیلوں میں 198 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت الیکٹرو بس سروس کو ڈویژن اور ضلع کے بعد تحصیل کی سطح تک توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ہر تحصیل کے لیے مخصوص الیکٹروبس ڈپو بھی قائم کیا جائے گا۔@HussainAhmedCh8 @KulAalam pic.twitter.com/DWyl3lNex9
— Media Talk (@mediatalk922) September 9, 2026
گوجرانوالہ کی 7 تحصیلوں کے لیے 125، گجرات کی 8 تحصیلوں کے لیے 122 جبکہ راولپنڈی کی 16 تحصیلوں کے لیے 219 الیکٹرو بسیں مختص کی گئی ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 612 الیکٹرو بسیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں، جن سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہورہے ہیں۔ ملتان سمیت دیگر اضلاع میں مزید 192 الیکٹروبسیں چند روز میں فنکشنل ہوجائیں گی۔
سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، مظفرگڑھ، راولپنڈی، جھنگ، بہاولپور، رحیم یار خان اور اٹک کو مزید الیکٹرو بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ بھکر، حافظ آباد، خانیوال، چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، مری، گجرات اور شیخوپورہ میں بھی اضافی بسیں چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب، نارووال، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی مزید الیکٹروبسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیشرفت تیزی سے جاری ہے، جبکہ لاہور میٹروبس سروس کے 25 اسٹیشنز کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔














