کینسر کے خلاف جنگ تیز، مریم نواز کی ہدایت پر اسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں جاری

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مریم نواز شریف کی زیر قیادت پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی تعمیر جنگی بنیادوں پر جاری ہے اور تکمیل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے جامع ایکٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ نے ادارے کے مختلف شعبوں کا ڈیجیٹل ٹور کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر مرحلے کی خود نگرانی جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میموگرافی سوئٹ، سی ٹی اسکین روم، ریڈی ایشن تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم اور دیگر اہم شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ اسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے تاکہ منصوبہ جلد از جلد فعال ہو سکے۔ انہوں نے مریضوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ویٹنگ ایریاز اور دیگر سروسز کا بھی معائنہ کیا۔

مزید برآں، ادارے کے لیے 219 آسامیوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے جس میں سے 32 امیدواروں کا انتخاب ہو چکا ہے، جبکہ مزید 415 آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن کا اشتہار آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر اہم عہدوں پر بہترین اور تجربہ کار پروفیشنلز کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد، پرتپاک استقبال

حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پنجاب کے ہزاروں کینسر مریضوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولیات میسر آئیں گی، جو صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp