اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کردیے۔

احکامات کے مطابق پابندی کا اطلاق ان شیشہ کیفے پر بھی ہوگا جن کے پاس این او سی موجود ہے۔ شیشہ کیفے میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح شیشہ چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:F-6 کیفے کی مبینہ ڈانس پارٹی تنازعے کا شکار، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کیفے کو سیل کردیا جائے گا جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا تفریق کارروائیاں کریں اور شیشہ کیفے کی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن یقینی بنائیں۔

احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ شیشہ کیفے کے حوالے سے پابندی تاحکم ثانی نافذ رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp