F-6 کیفے کی مبینہ ڈانس پارٹی تنازعے کا شکار، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف 6 کے کیفے میں تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈانس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین اس پر شدید تنقید کرتے نظر آئے کہ آخر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب کیا ہو رہا ہے اور اس کی اجازت کس نے دی ہے؟

سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر تقیسم نظر آئے کسی نے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں جبکہ متعدد شہری حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لے اور فوری طور پر وضاحت جاری کرے تاکہ قواعد و ضوابط، اجازت ناموں اور ایس او پیز سے متعلق پائے جانے والے ابہام کو دور کیا جا سکے۔

انصار عباسی نے لکھا کہ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ سے گزارش ہے کہ مختلف پارکس جو منشیات فروشی، نشے کے استعمال کے اڈے بن چکے ہیں کے متلعق مؤثر کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی پارکس میں غیر مناسب سرگرمیوں کی روک تھام اور بہتر نگرانی کا انتظام بھی کیا جائے تاکہ یہ مقامات خاندانوں اور شہریوں کے لیے محفوظ رہیں۔

معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اس میں کیا خرابی ہے؟ کونسے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے؟

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یہاں جرم کیا ہے؟ نہ کوئی شراب ہے، نہ منشیات۔ اگر چند لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں تو کیا یہی مداخلت یا مسئلہ بن گیا ہے؟ پھر حکومت چاہتی ہے کہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں لیکن اس طرح کے ماحول میں کوئی بھی سرمایہ کار آنے سے پہلے ضرور سوچے گا۔

 رانا اشرف نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ڈانس پارٹی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایف-6 میں واقع شیشہ کیفے لابالٹو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیفے کو سیل کر دیا۔ انتظامیہ نے کیفے کے مالک شجاعت افضل اور ایونٹ آرگنائزر فیصل مطلوب کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب