ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، 2 ماہ میں پاکستان کو 7.3 ارب ڈالر موصول

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اگست میں پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں موصول ہونے والی ترسیلات زر جولائی کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ رہیں، جبکہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں ان میں 16.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ : بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 6.4 ارب ڈالر تھا۔

اس طرح رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 14.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترسیلات زر پاکستان کے لیے زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ملکی بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp