بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی 2026 میں ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 4 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے دوران سعودی عرب سے 1 ارب 2 کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1 ارب 66 لاکھ ڈالر پاکستان آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ، اپریل میں 3.53 ارب ڈالر وطن بھیجے گئے
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 64 کروڑ ڈالر اور یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 46 کروڑ ڈالر بھجوائے، یوں صرف یورپ سے مجموعی ترسیلات تقریباً 1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
In May 2026, workers’ remittances recorded an inflow of US$ 4.3 billion showing 20.2 percent increase on m/m and 15.4 percent increase on y/y basis.https://t.co/7PckFCqSff
#SBPRemittances pic.twitter.com/Zv4DhsPCYO— SBP (@StateBank_Pak) June 10, 2026
مالی سال 2025-26 کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی ترسیلات زر 38 ارب 21 کروڑ ڈالر رہیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس عرصے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ترسیلات میں اضافہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم
🇵🇰 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗿𝗲𝗰𝗼𝗿𝗱𝘀 𝗶𝘁𝘀 𝗵𝗶𝗴𝗵𝗲𝘀𝘁-𝗲𝘃𝗲𝗿 𝗺𝗼𝗻𝘁𝗵𝗹𝘆 𝗿𝗲𝗺𝗶𝘁𝘁𝗮𝗻𝗰𝗲 𝗶𝗻𝗳𝗹𝗼𝘄 𝗶𝗻 𝗵𝗶𝘀𝘁𝗼𝗿𝘆!
Workers’ remittances surged to a record $4.25 billion in May 2026, up over 20% MoM and over 15% YoY.
Cumulative remittances inflows during… pic.twitter.com/JejSCZnOrB
— Khurram Schehzad (@kschehzad) June 10, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ ترسیلات زر پر سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ نہایت خوش آئند ہے۔ ان کے مطابق مئی 2026 میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 20 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 15 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے ترسیلات زر 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی
وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی معیشت پر اعتماد اور مثبت شراکت داری قومی سرمایہ ہے، جبکہ ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات ملک کی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔













