بجلی مزید مہنگی، ملک بھر کے صارفین پر اضافی بوجھ عائد

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر بجلی کی استعداد 38 ہزار میگاواٹ کے قریب، 2035 تک 90 فیصد صاف توانائی کا ہدف، اویس لغاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے سے بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جسے ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔

یعنی صارفین کو مسلسل تین ماہ تک ہر ماہ 52 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی رقم ادا کرنا ہوگی اور یہ اضافہ کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر لاگو ہوگا۔

مزید پڑھیے: بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم، ایل این جی کارگو آجانے سے حالات بہتر ہوگئے، اویس لغاری

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی تھی جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری ملنے پر نیپرا نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp