بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم، ایل این جی کارگو آجانے سے حالات بہتر ہوگئے، اویس لغاری

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کی آمد سے توانائی بحران میں ریلیف، پاکستان میں سپلائی بحال، قطر سے 4 کارگو کے حصول کی کوششیں تیز

ایک ریکارڈ شدہ ٹی وی پیغام میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حالیہ بجلی کی بندش گیس کی کمی کے باعث ہوئی جو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں پیدا ہوئی اور یہ کسی نااہلی یا نظام کی خرابی کا نتیجہ نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو صارفین کو 5 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 15 اور 16 اپریل کو یہ دورانیہ 7 گھنٹے تک جا پہنچا۔ بعد ازاں صورتحال میں بہتری آئی اور لوڈشیڈنگ کو مرحلہ وار کم کرتے ہوئے 29 اپریل تک اسے 2 سے ڈھائی گھنٹے تک محدود کر دیا گیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 6 سے 7 سال کے دوران لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا تھا جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں ممکن ہوا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ڈیزل یا فرنس آئل کے ذریعے بجلی پیدا کی جاتی تو بجلی مزید مہنگی ہو جاتی اس دوران ہائیڈرو پاور کی پیداوار کو بڑھا کر 6000 میگاواٹ تک لے جایا گیا جو پہلے تقریباً 1000 میگاواٹ تھی۔

مزید پڑھیے: 4 ہزار میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا، آج رات سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائےگی، وزیر توانائی اویس لغاری

وزیر توانائی کے مطابق ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث حکومت کو عارضی طور پر فرنس آئل اور دیگر ایندھن استعمال کرنے پڑے تاہم صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے سے بچنے کے لیے اس کا محدود استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی گیس بھی خریدی، جبکہ گزشتہ روز پاکستان کو ایل این جی کا پہلا کارگو موصول ہوا ہے جس کے بعد بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے۔

اویس لغاری نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور امید ظاہر کی کہ ٹرانسمیشن نظام گرمیوں کے عروج کے دوران بھی مستحکم رہے گا۔

یاد رہے کہ 24 اپریل کو پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ایل این جی کارگو کے لیے 17.997 سے 18.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے تین بولیاں حاصل کی تھیں، جن کی ترسیل 27 اپریل سے 8 مئی کے درمیان متوقع تھی۔

وزیر توانائی نے 16 اپریل کی پریس کانفرنس میں زیادہ لوڈشیڈنگ پر معذرت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ایندھن کی فراہمی متاثرہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یکم اپریل کے بعد بیرون ملک سے ایل این جی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی، جبکہ قطر کی سرکاری توانائی کمپنی کی جانب سے فورس میجر کے اعلان کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں خلا پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے اضافی لوڈشیڈنگ پر بجلی صارفین سے معذرت کرلی، پانی کی کمی کو وجہ قرار دے دیا

حکومت نے 14 اپریل کو پیک آورز کے دوران 2 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا تھا تاہم کے الیکٹرک اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کو اس منصوبے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی