بی جے پی حکومت منظم طریقے سے مسلم شناخت ، تاریخی ورثے اور اقدار کو ختم کررہی ہے۔
موجودہ بھارتی حکومت کے دور اقتدار میں محض 3 برسوں کے دوران 860 مساجد، مزارات، مدارس اور عید گاہیں مسمار کر دی گئیں-
سہارنپور کی 120 سال قدیم مسجد، مہرولی کی 700 سالہ اخوندجی مسجد، وارانسی کی 200 سالہ ازغیب شہید مسجد بھی اندھے قانون کے تحت منہدم کی گئیں جبکہ ایک ہزار سالہ گنج شہیدہ مسجد کو مسلم احتجاج کے باوجود انہدامی نوٹس مل چکا ہے۔
قانون کے نام پر یہ تمام مسلم کش کاروائیاں صرف بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں جاری ہیں۔
مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں وہ مقدس عمارات کے خلاف مودی حکومت سرگرم عمل ہے اور مسلم مخالف قوتیں بھی دشمنی میں متحد ہیں لیکن یہاں ایک سوال یہ اٹھتا ہے کہ مسلمان بطور امت کب متحد ہوں گے؟














