ملبے تلے دبے طالبعلم نے لائیو لوکیشن بھیج کر کیسے جان بچائی؟

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ستیہ نکیتن میں پی جی عمارت گرنے سے ملبے تلے دبنے والے طالبعلم نے دوست کو واٹس ایپ پر لائیو لوکیشن اور امداد کے پیغامات بھیج کر ریسکیو ٹیموں کو اپنی جگہ سے آگاہ کرنے میں مدد کی۔

مزید پڑھیں:جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 13 ہو گئیں، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری

دہلی یونیورسٹی کے بی کام کے دوسرے سال کے طالبعلم نتیش چب نے بتایا کہ وہ اتوار کو اپنے کمرے میں کھانا کھانے کے بعد اپنے دوست کے ساتھ عمارت کے ملبے تلے پھنس گئے۔ دونوں کو قریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا۔

نتیش چب کے مطابق ملبے تلے دبنے کے بعد ان کا پورا جسم سن ہوگیا تھا اور انہیں اپنے جسم پر ہونے والی چوٹوں کا بھی احساس نہیں ہورہا تھا۔ اسپتال پہنچنے کے کچھ دیر بعد انہیں ہوش آیا اور معلوم ہوا کہ وہ خون بہنے کے باعث زخمی ہوئے تھے۔

حادثے میں 7 افراد، جن میں 5 طالبعلم شامل تھے، ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ نتیش کا کہنا ہے کہ طلبا نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ عمارت اتنی کمزور ہے کہ اچانک منہدم ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق عمارت کے تہہ خانے میں ایک ہفتے سے تعمیراتی کام جاری تھا۔

مزید پڑھیں:دہلی میں عمارت منہدم، ملبے سے 6 افراد زندہ نکال لیے گئے، ریسکیو آپریشن جاری

پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق عمارت کے مالکان کو معلوم تھا کہ پرانی بنیاد اضافی وزن برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اس کے باوجود کرائے کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرانی عمارت پر مزید 4 منزلیں تعمیر کی گئیں، جس سے عمارت کے ڈھانچے پر شدید دباؤ پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp