پاکستان کے سابق ہاکی کپتان، اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی چیمپئن خالد محمود انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر قومی اور عالمی ہاکی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
خالد محمود پاکستان کے ان عظیم کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو عالمی سطح پر کامیابیاں دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے، جبکہ 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان نے ان کی موجودگی میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟
خالد محمود 1971 میں پاکستان کے کپتان بھی رہے اور اسی سال پاکستان نے ایمسٹرڈیم کے قریب ایمسٹلوین میں کھیلے گئے پہلے ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کا شمار پاکستان کے نمایاں دائیں بازو کے کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 130 بین الاقوامی میچز کھیلے اور 19 گول کیے۔
سابق قومی کپتان اور 1971 کے پہلے ہاکی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان خالد محمود انتقال کرگئے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھی خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات اور شاندار ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔@iamabidmalik pic.twitter.com/f8pOnHiVrI— Media Talk (@mediatalk922) September 11, 2026
ان کی قیادت اور کھیل میں خدمات صرف اولمپکس اور ورلڈ کپ تک محدود نہیں رہیں۔ خالد محمود نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اور قومی ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے بھی کھیل کی خدمت جاری رکھی۔ انہیں 1968 میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر نے خالد محمود کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں پاکستانی ہاکی کا لیجنڈ اور کھیل کا حقیقی چیمپیئن قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خالد محمود 1968 کے اولمپک گولڈ کے ساتھ 1971 میں پہلے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔
FIH President mourns the passing of Olympic and World Champion Khalid Mahmood:
“Deeply saddened by the passing of Pakistani hockey legend Khalid Mahmood.
Khalid was an exceptional player and a true champion of our sport. He was a member of the Pakistan men’s national team that… pic.twitter.com/mYUzKT8IM6— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) September 10, 2026
ایف آئی ایچ صدر کے مطابق کھیل سے ان کی وابستگی بحیثیت کھلاڑی ختم نہیں ہوئی بلکہ منیجر کی حیثیت سے بھی انہوں نے اسی جذبے، قیادت اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں، جس کے باعث ہاکی برادری میں انہیں بے پناہ احترام حاصل تھا۔
ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے بھی خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے سابق کپتان اور 1971 کے پہلے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں ملک کو فتح دلانے والے کھلاڑی کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے قومی ہاکی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و بلندی درجات کی۔
The Asian Hockey Federation is deeply saddened by the passing of *Khalid Mahmood, former captain of Pakistan and the man who led his country to victory at the **inaugural FIH Hockey World Cup in 1971*. pic.twitter.com/XxaJyBXHkj
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) September 10, 2026
مزید پڑھیں:جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا














