روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھیجی جانے والی مجموعی ترسیلات زر 13.90 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت ترسیلات زر کاحجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 259 ملین ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔ اس طرح ستمبر 2020 سے اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے آنے والی مجموعی ترسیلات زر 13.906 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر 2.203 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ صرف اگست کے دوران ان اکاؤنٹس کے ذریعے سرمایہ کاری کا حجم 85 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ماہ کتنے نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان میں جمع کرائی گئی رقم کتنی ہے؟
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 716 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.332 ارب ڈالر جبکہ روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ میں 166 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔














