بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بطور کپتان 2000 رنز مکمل

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ممتاز بلے باز بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم سے مضبوط فیصلوں کی توقع نہیں، شعیب اختر کپتان پر برس پڑے

بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی تاریخ میں بطور کپتان 2 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ اعزاز صرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو حاصل تھا۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ انتہائی مشکل حالات میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اور مسلسل شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجام دیا۔

مزید پڑھیے: ’اصل کنگ‘ کون؟ کنگ چارلس کی بابر اعظم سے دلچسپ ملاقات

ان کی اس شاندار کامیابی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے ان کی بیٹنگ تکنیک، کلاس اور مستقل مزاجی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp