نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی، 14 ستمبر سے نیا ضابطہ نافذ

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت جاری کردی گئی، 14 ستمبر سے نادرا کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کیے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے عمرہ زائرین سمیت بین الاقوامی مسافروں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار

اعلامیے میں عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ایئرلائنز کو مسافروں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کو واحد مرکز مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل پہنچنا ہوگا۔ انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp