ملک بھر میں موسم کا بدلتا رنگ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی، سندھ میں بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی، کہیں تیز آندھی اور ہواؤں نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیا تو کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے باعث سیکٹر ایف-10 میں ایک بڑا درخت گر گیا، جس سے قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں میوزیکل کنسرٹ کے لیے لگایا گیا بھاری اسٹیج بھی تیز ہواؤں کے باعث گر گیا۔ راولپنڈی میں بھی آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ اٹک اور نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں 13 سے 16 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپارکر، ٹھٹہ اور بدین میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہ سلیمان کے برساتی نالے سے قدیم نوادرات اور سکے دریافت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر، دادو اور چھور میں 41.5، نور پور تھل میں 41، ڈی آئی خان میں 40.5، چلاس میں 39.4 اور مظفر آباد میں 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب کالام میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مری اور قلات میں 14، باگروٹ میں 12 اور اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آندھی اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟