فاسٹ بولر رضااللہ نے پاسپورٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ نے انگلینڈ میں ہنگامی طور پر ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے طلب کیے جانے کے بعد پاسپورٹ بنوانے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی تردید کردی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضااللہ نے واضح کیا کہ ان کا پاسپورٹ ہنگامی بنیادوں پر نہیں بنوایا گیا بلکہ وہ تقریباً ایک سال قبل ہی بن چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ کی تباہ کن بیٹنگ، پاکستان کی میچ میں واپسی، انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دے دیا

’سب سے پہلے تو یہ بات غلط ہے کہ یہ پاسپورٹ ہنگامی طور پر بنا ہے، میرا پاسپورٹ ایک سال پہلے ہی بنا ہوا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ جانے سے قبل انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ پہلے پاسپورٹ جمع کرایا تھا، جبکہ اس دوران ان کی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت پر بھی گفتگو ہو رہی تھی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ وہاں بیٹھ کر اس حوالے سے بات کر رہے تھے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، کیونکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی کارکردگی موجود ہے اور وہ سینچری اور نصف سینچری بھی بنا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ ڈیبیو پر رضا اللہ کے چھکوں کی برسات، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑی مشکل سے نکال لیا

رضااللہ کے مطابق انہیں اس بات کی امید تھی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور بالآخر اللہ تعالیٰ نے اس کا مثبت نتیجہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے انگلینڈ طلب کیے جانے کے معاملے کو پاسپورٹ ہنگامی طور پر بنوانے سے جوڑنا درست نہیں، کیونکہ ان کا پاسپورٹ پہلے ہی بنا ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp