برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں شدید بارش کے دوران 9 منزلہ عمارت ایک گھر پر گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی ساؤ پاؤلو میں یہ عمارت ہفتے کی رات تقریباً 2 بجے منہدم ہوئی، جس کے نتیجے میں عمارت کے نیچے موجود گھر بھی تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں سے ایک حاملہ تھی، جبکہ امدادی کارکنوں نے ملبے سے ایک شخص اور ایک بچے کو زندہ نکال لیا۔
رپورٹ کے مطابق کم از کم 4 افراد تاحال لاپتا ہیں اور فائر فائٹرز ملبے میں ان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر میں کم از کم 8 افراد رہائش پذیر تھے۔
Madrugada tensa em São Paulo! 😳
Na Penha (Vila Granada), após as fortes chuvas e rajadas de vento, um prédio em construção desabou sobre outras casas. Há duas vítimas fatais e pessoas desaparecidas. A rua permanece interditada até o momento.
Algum engenheiro pode explicar:… pic.twitter.com/NKrBY8Y3j9
— I_rooficial (@I_roofc) September 12, 2026
ساؤ پاؤلو کے سٹی کنٹرولر ڈینیئل فالکاؤ نے بتایا کہ عمارت کے تعمیراتی ٹھیکیدار کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ عمارت میں تعمیراتی بے قاعدگیوں کی نشاندہی 2019 سے کی جارہی تھی، جس کے باعث تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق متعلقہ کمپنی پر تقریباً 24 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ عمارت گرانے کا حکم بھی دیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود عمارت مکمل طور پر منہدم نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی میں ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک
ساؤ پاؤلو میں جمعے سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، درخت گرنے کے واقعات پیش آئے جبکہ متعدد رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شہر کے علاقے ساپوبیمبا میں ایک اور مکان گرنے سے 24 افراد بے گھر ہوگئے، جبکہ جنوبی علاقے میں 2 مکانات منہدم ہونے اور 8 مکانات کو ساختی نقصان کے باعث خالی کرایا گیا، جس سے 14 افراد متاثر ہوئے۔













