بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نجی ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم 7 طلبہ ہلاک جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
بھارتی حکام کے مطابق جنوبی دہلی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں عمارت منہدم، ملبے سے 6 افراد زندہ نکال لیے گئے، ریسکیو آپریشن جاری
ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لیں، جس کے بعد حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 11 افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا ہے، تاہم اندازہ ہے کہ 30 سے 50 طلبہ اب بھی ملبے تلے پھنسے ہو سکتے ہیں۔
Delhi Boys PG building Collapses.
Local logo ka kehna hai police and JCB 2 hour ke baad waha pahuchi. Ab tak 5 se zyada student dead mile hai or kafi sare abhi bhi malbe me dabe hue hai.
Elect a clown enjoy the circus pic.twitter.com/1EEM1RCggQ
— Self Obsessed™ (@SelfObsessed_1) September 7, 2026
امدادی ٹیمیں متاثرہ عمارت کے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع تھا جبکہ وہاں مرمتی کام بھی جاری تھا، جسے عمارت منہدم ہونے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم حادثے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہاسٹل کی عمارت کے منہدم ہونے کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں عمارت کے اچانک گرنے کے بعد ایک دکاندار کو اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں مزید افراد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔













