پاکستانی عوام قومی مسائل پر کتنے باخبر اور اداروں پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟ اہم سروے رپورٹ جاری

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی عوام میں منشیات کے خلاف غیر معمولی قومی اتفاق رائے سامنے آیا ہے، جبکہ 79 فیصد شہری منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو انتہائی خطرناک سمجھتے ہیں۔

قومی سطح پر سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 77 فیصد پاکستانیوں کو گزشتہ ایک سال کے دوران رشوت طلب کیے جانے کا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام قومی قرض اور مالی نظم و ضبط کے حوالے سے بھی گہرا شعور رکھتے ہیں، جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) عوامی اعتماد کے لحاظ سے نمایاں سرکاری ادارہ قرار پایا ہے، اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو (نیب) بھی عوامی اعتماد رکھنے والے نمایاں قومی اداروں میں شامل ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری روزمرہ معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ قومی پالیسی سے متعلق امور سے بھی بھرپور آگاہی رکھتے ہیں۔

عوام میں غیر مصدقہ اور بیرونی اثرات سے متاثر رپورٹنگ کے بارے میں بھی تنقیدی شعور نمایاں پایا گیا، جبکہ پاکستانی عوام سوشل میڈیا کے سماجی اثرات سے متعلق واضح آگاہی رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں کے علاوہ دیہی اور شہری علاقوں میں بھی قومی مسائل کے ادراک کے حوالے سے وسیع ہم آہنگی سامنے آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp