کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی دن دہاڑے بڑی واردات، بینک لوٹ کر فرار ہوگئے

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایم سی بی بینک میں 6 نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے داخل ہوکر ڈکیتی کی اور نقدی سے بھرے بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

واقعہ تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں سریاب روڈ پر واقع ایم سی بی بینک میں پیش آیا، جہاں 6 نامعلوم مسلح افراد قریباً دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر بینک میں داخل ہوئے اور نقدی لوٹ لی۔

ملزمان نے سریاب روڈ پر بینک سے نقدی بیگوں میں بھری اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ لوٹی گئی نقدی کی مجموعی مالیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

واردات کے دوران بینک کے عملے یا سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت نہیں کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی وضع قطع اور لباس سے بظاہر وہ کسی مسلح گروہ کے ارکان معلوم ہوتے ہیں، تاہم ان کے پاس کسی گروہ کا پرچم موجود نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp