پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو چوتھے یوتھ ون ڈے میں 200 رنز سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔
ورمزلی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے۔ اوپنرز عثمان خان اور جہانگیر بلال نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 148 رنز کی شراکت قائم کی۔
دونوں بلے بازوں نے 79، 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خان نے 93 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا، جبکہ جہانگیر بلال نے 81 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔
Farhan, Ahmed shine as Pakistan U19 complete 3-1 series win over England U19
Read more ➡️ https://t.co/y9qQxr06Ao#ENGvPAK | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/Z9sxHwcOsk
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 16, 2026
احمد حسین نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 63 رنز بنائے، جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان فرحان یوسف نے 54 گیندوں پر ناقابل شکست 80 رنز بنا کر پاکستان کا مجموعہ 350 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حمزہ ظہور 2 گیندوں پر 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی ٹیم 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20.4 اوورز میں صرف 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رالفی البرٹ نے 24 گیندوں پر 46 اور آئزک محمد نے 20 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم ان کے آؤٹ ہوتے ہی انگلینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔
یہ بھی پڑھیں:این سی سی آئی اے کی طلبی، محمد رضوان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
پاکستانی بولرز نے آخری 8 وکٹیں صرف 69 رنز کے عوض حاصل کرکے انگلینڈ کی اننگز سمیٹ دی۔ احمد حسین نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نقاب شفیق، محمد صیام اور جہانگیر بلال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔













