پیٹرول اسٹیشنز کی رجسٹریشن کا عمل، ایسوسی ایشنز کے تحفظات اور مشکلات دور کردی گئیں، طارق فضل چوہدری

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرول اسٹیشنز کے حوالے سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور تمام متعلقہ اسٹیشنز کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات فراہم کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ رجسٹریشن کے بعد ایک نمبر فراہم کیا جاتا ہے، جسے لے کر متعلقہ افراد پیٹرول اسٹیشنز پر جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے لیے پیٹرول سبسڈی، رجسٹریشن پیغام مفت کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے دوران بعض مشکلات سامنے آئی تھیں، تاہم ان مسائل کو بھی حل کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ متعلقہ اداروں اور پیٹرولیم شعبے سے وابستہ نمائندوں کے درمیان رابطہ جاری ہے تاکہ اس عمل کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اسٹیشنز اور متعلقہ فریقین کو ضروری ہدایات دی جاچکی ہیں اور رجسٹریشن کے عمل میں پیش آنے والی مشکلات دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp