وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر غریب اور متوسط طبقے کے لیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی، اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے پیغام بھیجنے کی فیس ختم کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کے لیے فیول سبسڈی، وزیراعظم کا بڑا حکم
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا پیغام اب بالکل مفت بھیجا جاسکے گا۔
پیٹرول سبسڈی اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم کے تحت پورے ملک سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام تک ریلیف پہنچایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 روپے سبسڈی کا اعلان، پمپ مالکان نے ہاتھ کھڑے کردیے
رجسٹریشن کے لیے پہلے ‘REG’ لکھ کر اسپیس دی جائے، اس کے بعد شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ درج کرکے 9771 پر مفت پیغام بھیجا جائے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk پر بھی دستیاب ہیں۔












