ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں شخص کو پھانسی دے دی گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور حساس فوجی تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

رائٹرز کے مطابق ایرانی عدلیہ کی نیوز ایجنسی میزان نے بتایا کہ حسین پداران کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی اور انٹیلیجنس تعاون کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کردی تھی۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق حسین پداران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو میزائل تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔ اسے وسطی صوبے اصفہان میں حساس فوجی مقامات کے بارے میں معلومات موساد تک پہنچانے کا بھی مجرم قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پداران نے مالی فائدے کے لیے اسرائیل کے لیے جاسوسی کی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھنے کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں 2 نوجوان مظاہرین کو سرِعام پھانسی، عوامی احتجاج اور شیلنگ

ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی والوں کے لیے پیٹرول اسکیم میں بڑی تبدیلیاں،اب 2006 سے رجسٹرڈ گاڑیاں بھی شامل

شاداب خان کے انتخاب پر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے

رکشے میں بیٹھی خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکشن ہوگیا

کوہاٹ: پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے اہم شواہد مل گئے، حملہ آور غیرملکی نکلا

مریم نواز کی ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں