مریم نواز کی ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کے لیے پیش کی گئی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

ملاقات کے دوران ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ مریم نواز نے ارکان اسمبلی کی تجاویز نوٹ کیں اور مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔

ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور جلالپور پیر والا اور نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی ریکارڈ مدت میں تعمیر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا آغاز، مریم نواز نے افتتاح کردیا

ملاقات میں شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان دریائے چناب پر پل کی تعمیر کی تجویز بھی پیش کی گئی، جس سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ نے ملتان میں جیل کو دوسری جگہ منتقل کرکے اس کی جگہ عوامی پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ ترقی کے میدان میں باقی صوبے پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں واضح لیڈ حاصل کرلی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا فوکس کوئی ایک شہر نہیں بلکہ صوبے کے تمام 40 اضلاع ہیں، حکومت تمام علاقوں میں یکساں ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد شہزادہ ہیری انتہائی مشکل دور سے گزرے، ارل اسپینسر کا دعویٰ

برطانیہ میں بچوں کے جرائم پر والدین کو بھی سزا دینے کی تجویز

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کے لیے بڑا حکم جاری کردیا

’بہت اچھا کام کرسکتی ہے، شاندار نہیں‘، کاجول کا اے آئی کی صلاحیت پر تبصرہ

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی والوں کے لیے پیٹرول اسکیم میں بڑی تبدیلیاں،اب 2006 سے رجسٹرڈ گاڑیاں بھی شامل

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں