کوہاٹ: پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے اہم شواہد مل گئے، حملہ آور غیرملکی نکلا

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوہاٹ پولیس لائنز کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے لرزہ خیز خودکش دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت افغان شہری مطیع اللہ کے نام سے ہو گئی ہے، جبکہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں اس وقت خودکش حملہ کیا گیا تھا جب پولیس اہلکاروں سمیت دیگر نمازی نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ دلخراش واقعے میں 22 افراد شہید اور 100 سے زائد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبر پختونخوا نے اس بزدلانہ دہشتگردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اعلیٰ حکام نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو واقعے میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp