’بہت اچھا کام کرسکتی ہے، شاندار نہیں‘، کاجول کا اے آئی کی صلاحیت پر تبصرہ

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال کے درمیان انسانی تخلیقی صلاحیت کو مشینوں سے منفرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت بہت اچھا کام کرسکتی ہے لیکن انسانی تخلیق میں موجود خاص عنصر کی نقل نہیں کرسکتی۔

کاجول نے مصنوعی ذہانت اور انسانی تخلیقی صلاحیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشین کے خیالات پہلے سے موجود معلومات پر مبنی ہوتے ہیں، جبکہ انسان نئے جذبات، احساسات اور منفرد خیالات تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی سے پوری انسانیت کے خاتمے کا خدشہ، سابق گوگل ڈیپ مائنڈ محقق کا انتباہ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مصنوعی ذہانت کو 5 سطروں پر مشتمل نظم، ہائیکو یا اردو نظم لکھنے کی ہدایت دی جائے تو وہ یہ کام بہت اچھے انداز میں کرسکتی ہے، تاہم وہ اسے شاندار قرار نہیں دیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmfare (@filmfare)

کاجول نے کہا کہ اگر یہی کام کوئی بہت اچھا مصنف یا ادیب کرے تو اس کی تحریر میں ایسی چیز موجود ہوگی جو مشین میں نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشین کے خیالات پہلے سے تخلیق کیے جاچکے ہوتے ہیں، جیسے کسی کتب خانے میں موجود مواد، لیکن انسان چیزوں کو منفرد انداز میں دیکھنے اور ایک مختلف نقطہ نظر پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کا پیٹ بھرنے کے لیے کتابیں جلا کر تلف کی جانے لگیں؟ علمی ذخائر کو ٹیکنالوجی سے نیا خطرہ

کاجول کا کہنا تھا کہ انسان ایسے جذبات اور احساسات بھی تخلیق کرسکتا ہے جو شاید اس سے پہلے کبھی وجود میں ہی نہ آئے ہوں۔

ان کا مؤقف اس وسیع خیال کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی چاہے کتنی ہی ترقی کرلے، کہانی سنانے کے بنیادی حصے میں شامل انسانی جذبات، احساسات اور انسانی نقطہ نظر کو مشینوں کے ذریعے نقل نہیں کیا جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp