کوہاٹ خودکش حملہ: افغان طالبان کی مذمت کافی نہیں، دہشتگردی کا ذکر نہ کرنا افسوسناک ہے، پاکستان

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کوہاٹ خودکش حملے پر افغان طالبان کی جانب سے مذمت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان وزارت خارجہ کے بیان میں دہشتگردی کا ذکر تک نہیں کیا گیا، صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اسے عملی اقدامات کے ساتھ ثابت کرنا ہوگا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور ان کے معاون نیٹ ورکس کے خلاف قابل اعتماد اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے اہم شواہد مل گئے، حملہ آور غیرملکی نکلا

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیا، جو اس بات کی یاد دہانی ہے کہ دہشتگردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی جواز۔ دہشتگردی میں ملوث، سہولت کاری کرنے والے یا دہشتگردوں کو پناہ دینے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی جانب سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جانے پر بارہا سنگین تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ بھرتی اور معاونت کا بنیادی ڈھانچہ پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ یہ تحفظات افغان طالبان حکومت اور اس کے رابطہ کاروں تک بارہا پہنچائے جاچکے ہیں، انہیں ذمہ داری سے پہلو تہی کرنے کے بجائے ان نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہوگا۔

پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پاکستان کو ‘کچل دینے والے جواب’ کی دھمکی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کررہی ہے۔

پاکستان نے کہا کہ افغان طالبان کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے والے نظام سے نمٹنا چاہیے، نہ کہ ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ پولیس لائنز پر دہشتگرد حملہ، 8 حملہ آور ہلاک، خارجی گل بہادر گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی کوششیں دوحہ معاہدے کے تحت افغان طالبان کی انسداد دہشتگردی کی ذمہ داریوں اور اس عزم کو چھپا نہیں سکتیں کہ افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف خطرات کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کی جانب سے ‘کوہاٹ حملے’ کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ افغان بیان میں دہشتگردی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ تاہم صرف مذمت کافی نہیں، اسے عملی اقدامات کے ساتھ ثابت کرنا ہوگا۔

پاکستان نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے، انتہاپسندوں کی بھرتی اور تربیت کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور دہشتگرد گروہوں کو پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی، سہولت کاری یا کارروائی سے روکنے کے لیے قابل اعتماد، قابل تصدیق اور مسلسل اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید، 2 مشتبہ افراد ہلاک

پاکستان نے کہا کہ اس نے افغان طالبان کے ساتھ مسلسل مذاکرات اور تعمیری رابطے کی پالیسی اختیار کی ہے، تاہم مذاکرات کا بہانہ ان عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا جو پاکستانی عوام کے لیے خطرہ ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان کے پاس دہشتگرد خطرات کے خاتمے کا عزم اور صلاحیت دونوں موجود ہیں اور شہریوں، سرزمین اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں